سابق ایم این اے سردار شفقت حیات خان انتقال کر گئے
ساہی وال، سرگودہا (نمائندہ دنیا) ایم این اے سردار مقداد علی خان کے والد سابق ایم این اے سردار شفقت حیات خان انتقال کر گئے ، وہ گزشتہ چند ماہ سے گردوں کے عارضہ کا شکار تھے۔
سردار شفقت حیات دو بار مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر ممبر قومی اسمبلی بنے ، پہلی بار 2010 میں جب لیگی ایم این اے سید جاوید حسنین شاہ ڈگری کیس کے سلسلہ میں نا اہل قرار پائے تو ن لیگ نے این اے 68 کے ضمنی انتخاب کے لیے ٹکٹ شفقت حیات خان کو دیا اور ان کے مد مقابل میاں مظہر احمد قریشی تھے ، سردار شفقت حیات 30 ہزار سے زائد ووٹوں کی لیڈ سے کامیاب ہوئے۔