خودکش دھماکے میں زخمی کانسٹیبل کی عیادت
میانوالی (نامہ نگار)داجل چیک پوسٹ ضلع بھکر پر ہونے والے افسوسناک خودکش دھماکے میں زخمی ہونے والے کانسٹیبل ارشد عباس کی عیادت کے لیے پولیس افسران نے نشتر ہسپتال ملتان کا دورہ کیا۔
اس موقع پر انسپکٹر و لائن آفیسر رانا محمد اشرف، سب انسپکٹر ناصر محمود اور سب انسپکٹر گل عباس نے زخمی اہلکار کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔