لیٹریسی ٹیچر پچھلے تین ماہ سے اپنی تنخواہوں سے محروم

 لیٹریسی ٹیچر پچھلے تین ماہ سے اپنی تنخواہوں سے محروم

لیٹریسی ٹیچر پچھلے تین ماہ سے اپنی تنخواہوں سے محروم اور غربت مہنگائی کے اس دور میں انہیں محکمہ تعلیم نے اکیلا چھوڑ رکھا

میانوالی (نامہ نگار )آل میانوالی لٹریسی ٹیچرز یونین میانوالی کے عہدیداران نے کہا ہے کہ لیٹریسی ٹیچر پچھلے تین ماہ سے اپنی تنخواہوں سے محروم چلے ہیں اور غربت مہنگائی کے اس دور میں انہیں محکمہ تعلیم نے اکیلا چھوڑ رکھا ہے پنجاب میں آج امام مسجد کو 25 ہزار فروری کا اعزازیہ بھی مل گیا اور عید سے پہلے مارچ کا اعزازیہ بھی مل جائے گا لیکن لٹریسی اساتذہ کو دسمبر سے اور اب مارچ شروع ہو چکا ہے اعزازیہ سست روی کا شکار ہے لٹریسی اساتذہ کے اس اعزازیہ میں رکاوٹیں کبھی بجٹ آن لائن نہیں کبھی وینڈر فارم مکمل نہیں اور کبھی چیک سائننگ اتھارٹی موجود نہیں اور کبھی اکاؤنٹ آفس والے چیک نہیں دے رہے جیسے واقعات گھڑے جا رہے ہیں جو لمحئہ فکریہ ہیںں اور انہوں نے کہا کہ ایسے بے شمار جھوٹ اساتذہ کے ساتھ پچھلے کئی سالوں سے چلے آرہے ہیں نہ جانے کب ٹیچر کو وقت پر اعزازیہ دینے کا نظام عمل میں آئے گا انہوں نے ڈی ای او لیٹریسی اور دیگر افسران سے گزارش کی ہے کہ لیٹریسی ڈیپارٹمنٹ کے ٹیچر کو تین ماہ کی سیلری عید سے پہلے ادا کی جائے تاکہ وہ اور ان کے بچے عید کی خریداری کر کے حقیقی خوشیاں منائیں ورنہ کئی ایک خاندان ان حالات سے دل برداشتہ ہو کر باامر مجبوری خودکشیوں پہ مجبور ہو جائیں گے

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں