نذیر احمد چھینہ کو بطور سی ای او ایجوکیشن تعینات ہونے پر خوش آمدید کہتے ہیں،سابق صدر انجمن اساتذہ
موچھ (نمائندہ دنیا)سابق صدر انجمن اساتذہ پاکستان ضلع میانوالی نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ نذیر احمد چھینہ کو بطور سی ای او ایجوکیشن تعینات ہونے پر خوش آمدید کہتے ہیں۔
چھینہ صاحب سی ای او ایجوکیشن،خالد محمود خان ڈی ای او سیکنڈری اور ملک طارق عباس ڈی ای او ایلیمنٹری میانوالی ایجوکیشن کیلئے نیک شگون ثابت ہوں گے۔ ۔تینوں افسران ہمیشہ مختلف پلیٹ فارم سے تعلیم کے فروغ اور اساتذہ کے حقوق کیلئے آواز بلند کرتے آ رہے ہیں۔امید ھے عرصہ دراز سے زیر التواء اساتذہ کی پروموشن اب جلد پایہ تکمیل کو پہنچے گی۔