ایران کا تحفظ پوری امت مسلمہ کی ذمہ داری ،سید ظل حسنین
بھیرہ(نامہ نگار )سابق ناظم یونین کونسل علی پور سیداں سید ظل حسنین شاہ نے کہا ہے کہ ایران کا تحفظ پوری امتِ مسلمہ کی ذمہ داری ہے مسلم ممالک کو موجودہ حالات میں باہمی اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کرنا چاہیے تاکہ اسلام دشمن قوتوں کی سازشوں کا مقابلہ کیا جا سکے ۔
انہوں نے کہا کہ عالمِ اسلام کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ضروری ہے کہ تمام مسلم ممالک ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوں۔ اور باہمی اختلافات کو پسِ پشت ڈال کر امتِ مسلمہ کے مفادات کے تحفظ کے لیے کردار ادا کریں۔ سید ظل حسنین شاہ نے کہا کہ ایران کے خلاف جارحیت دراصل پوری امتِ مسلمہ کے خلاف سازش ہے جسے ہرگز کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ مسلمان آپس میں اتحاد و اتفاق کو فروغ دیں اور اسلامی دنیا کے استحکام و سلامتی کے لیے مشترکہ حکمت عملی اختیار کریں اور مظلوم مسلمانوں کی اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھیں۔