رمضان میں وسیع پیمانے پر مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم

رمضان میں وسیع پیمانے پر  مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم

کالاباغ (نمائندہ دنیا ) انجمن سماجی بہبود نے دی ورلڈ فیڈریشن کے تعاون سے ماہ رمضان میں وسیع پیمانے پر مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کیا۔

جس پر اہم شخصیات نے زبردست الفاظ میں علامہ سید افتخار حسین نقوی کو خراج تحسین پیش کیا تفصیلات کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال بھی انجمن سماجی بہبود پکی شاہ مردان نے دی ورلڈ فیڈریشن کے تعاون سے ماہ رمضان میں 12ہزار خاندانوں میں چھ ہزار روپے مالیت کا راشن فی مستحق خاندان تقسیم کیا گیاجس کا مقصد معاشرے کے غریب، نادار اور سفید پوش افراد کو ریلیف فراہم کرنا اور انہیں رمضان کی خوشیوں میں برابر کا شریک بنانا تھا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں