بازاروں میں تجاوزات قائم نہیں کرنے دی جائیگی ،عثمان ثرویا

بازاروں میں تجاوزات قائم نہیں کرنے دی جائیگی ،عثمان ثرویا

بازاروں میں تجاوزات قائم نہیں کرنے دی جائیگی ،عثمان ثرویا خلاف ورزی کے مرتکب افراد کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی

سلانوالی(نمائندہ دنیا ) رمضان المبارک کے آخری ایام کے موقع پر شہر کے بازاروں اور اہم شاہراہوں پر کسی قسم کی تجاوزات قائم نہیں کرنے دی جائے گی دکانوں اور کاروباری مراکز کے باہر ساز و سامان رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ان خیالات کا اظہار میونسپل کمیٹی سلانوالی کے چیف آفیسر چوہدری محمد عثمان ثرویا نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی واضح ہدایت پر ضلعی حکام کے احکامات کی روشنی میں خصوصاً ماہ رمضان کے آخری ایام میں بازاروں اور اہم شاہراہوں اور دیگر کاروباری مراکز کے باہر کسی کو بھی تجاوزات قائم نہیں کرنے دی جائے گی اس مقصد کیلئے تجاوزات کے انسداد کیلئے شعبہ انکروچمنٹ کے اہلکاروں پر مشتمل ایک خصوصی سکواڈ بنایا گیا ہے جو ماہ رمضان کے آخری ایام میں عید الفطر تک دن اور رات کے وقت تک تجاوزات کے خاتمہ کیلئے اس وقت تک سرگرم رہے گا کہ جب تک بازاروں میں خریداری سرگرمیاں جاری رہیں گی اور تجاوزات کے خاتمہ کیلئے بنائے گئے خصوصی سکواڈ کو تمام اہم اختیارات دے دیے گئے ہیں کہ جس کے تحت وہ جرمانہ کے ساتھ ساتھ مقدمات کا اندراج بھی کرا سکیں گے لہذا سلانوالی کے شہری تجاوزات کے خاتمہ کیلئے ایم سی اہلکاروں سے تعاون کریں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں