تحصیل بھر کی مساجد کی اندرونی و بیرونی خصوصی صفائی کی ہدایت

تحصیل بھر کی مساجد کی اندرونی و  بیرونی خصوصی صفائی کی ہدایت

بھلوال(نمائندہ دنیا) اسسٹنٹ کمشنر بھلوال کی ہدایت پر مساجد کی خصوصی صفائیرمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں جمعہ المبارک کی مناسبت سے اسسٹنٹ کمشنر بھلوال کی ہدایت پر تحصیل بھر کی مساجد کی اندرونی و بیرونی خصوصی صفائی کی گئی۔

اس دوران مساجد کے احاطوں، داخلی راستوں اور اطراف کو اچھی طرح صاف کیا گیا جبکہ چونا کاری بھی کی گئی تاکہ عبادت گزاروں کو پاکیزہ، پرسکون اور روحانی ماحول میسر آ سکے ۔یہ اقدام مساجد کے تقدس کو برقرار رکھنے اور نمازیوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کی ایک خوبصورت کاوش ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں