ملکوال روڈ پر مسافر گاڑیوں میں بے ہنگم رش کے باعث عوام کو شدید سفری مشکلات

ملکوال روڈ پر مسافر گاڑیوں  میں بے ہنگم رش کے باعث عوام  کو شدید سفری مشکلات

بھیرہ(نامہ نگار)مسلم لیگ (ن) بھیرہ سٹی کے صدر ظفر اقبال بھٹی نے کہا ہے کہ بھیرہ۔ملکوال روڈ پر مسافر گاڑیوں میں بے ہنگم رش کے باعث عوام کو شدید سفری مشکلات کا سامنا ہے ، خصوصاً خواتین کو سفر کے دوران پریشانی اٹھانا پڑتی ہے ۔

انہوں نے صوبائی وزیر مواصلات ملک صہیب احمد سے مطالبہ کیا ہے کہ سرگودھا سے بھیرہ چلنے والی گرین بس سروس کا روٹ بڑھا کر ملکوال تک کر دیا جائے تاکہ بھیرہ، ملکوال اور گردونواح کے عوام کو بہتر اور محفوظ سفری سہولت میسر آ سکے اور موجودہ سفری مشکلات میں کمی آئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں