کندیاں واٹر فلٹریشن پلانٹ 27ویں رمضان کو فعال ہونے کا امکان
کندیاں(نمائندہ دنیا)کندیاں واٹر فلٹریشن پلانٹ 27ویں رمضان کو فعال ہونے کا امکان ہے ۔
تفصیلات کے مطابق کندیاں شہر کے مکینوں کو صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اپنی مدد آپ کے تحت سماجی رہنما سابق ناظم حاجی ملک حبیب اللہ کیت نے اپنے مرحوم والد حاجی ملک غلام عباس کیت کے ایصالِ ثواب کے لیے نادرا دفتر کندیاں کے قریب واٹر فلٹریشن پلانٹ لگانے کا جو وعدہ کیا تھا وہ ان شاء اللہ رمضان المبارک کی بابرکت رات 27ویں رمضان کو مکمل ہونے جا رہا ہے ۔