اینٹی ڈینگی سرگرمیوں کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے ،چیف ایگزیکٹو آفیسر
داؤدخیل(نماندہ دنیا )ڈسٹرکٹ میانوالی میں اینٹی ڈینگی آؤٹ ڈور سرگرمیوں سے متعلق تربیتی سیشنڈسٹرکٹ ہیلتھ مینجمنٹ ٹیم اور اینٹی ڈینگی پروگرام سے وابستہ عملے کی استعدادِ کار میں اضافے کے لیے ایک اہم تربیتی سیشن ڈی ایچ ڈی سی ہال میانوالی میں منعقد ہوا، جس کی صدارت چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی میانوالی ڈاکٹر کاشف علی میانہ نے کی۔
اس تربیتی سیشن میں ضلع بھر سے سینیٹری انسپکٹرز سی ڈی سی سپروائزرز اور اینٹی ڈینگی سرگرمیوں میں مصروف دیگر فیلڈ اسٹاف نے شرکت کی۔ سیشن کا بنیادی مقصد ڈینگی کی روک تھام کے لیے آؤٹ ڈور سرویلنس سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنانا اور فیلڈ ٹیموں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ کرنا تھا۔سیشن کے دوران چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر کاشف علی میانہ نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین ہدایات اور گائیڈ لائنز سے آگاہ کیا۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ضلع بھر میں اینٹی ڈینگی سرگرمیوں کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے۔