واپڈا کلورکوٹ کے ملازم ریاض حسین اعوان انتقال کر گئے
کلورکوٹ(نمایندہ دنیا )مسلم لیگ نواز کے تحصیل صدر رانا لیاقت علی اور واپڈا کلورکوٹ کے ملازم ریاض حسین اعوان انتقال کر گئے ہیں مرحومین کی نماز جنازہ میں عوام کی بڑی تعداد میں شرکت مرحومین کو کلورکوٹ کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کلورکوٹ کی سیاسی سماجی شخصیت مسلم لیگ نواز کے تحصیل صدر کلورکوٹ کے صدر رانا لیاقت علی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ہیں۔ واپڈا کلورکوٹ کے ملازم ریاض حسین اعوان نے علالت کے باعث انتقال کر گئے ہیں مرحومین کی نمازجنازہ کلورکوٹ میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں مسلم لیگ نواز کے ضلعی صدر سابق ایم این اے عبد المجید خان خنان خیل سمیت شہریوں تاجرون عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مرحومین کو کلورکوٹ کے قبرستان میں سپر د خاک کر دیا گیا۔