حکمرانوں کی شہ خرچیاں ختم کئے بغیرمعاشی بحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا ، فداء الرحمٰن

حکمرانوں کی شہ خرچیاں ختم کئے  بغیرمعاشی بحالی کا خواب شرمندہ  تعبیر نہیں ہو سکتا ، فداء الرحمٰن

خوشاب(نمائندہ دنیا)جماعت اسلامی کے ضلعی امیر مولانا حافظ فداء الرحمٰن نے کہاہے کہ حکمرانوں کی شہ خرچیاں ختم کئے بغیر وطن عزیز میں معاشی بحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔

حکمرانوں نے حالیہ ہنگامی صورتحال میں پٹڑول، کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر سار بوجھ غریب عوام پر ڈال دیا لیکن اپنی شاہ کرچیاں کم کرنے سے گریز کیا۔ملک وقوم کی خوشحالی کا دم بھرنے والیحکمرانوں کو یہ طرز عمل زیب نہیں دیا ۔ ملک و قوم پر غیر جمہوری عمل سے مسلط ہونیوالے حکمران نمود و نمائش کی پالیسی پر گامزن ہیں اور قومی سرمایہ پانی کی طرح بہایا جا رہا ہے ۔ جماعت اسلامی کے ضلعی دفتر میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہون نے کاہ کہ صوبائی حکومت کی جانب سے دیئے جانیوالی رمضان پیکیج کے تحت عوام میں اتنہ رقوم تقسیم نہیں کی گئیں جنتی اس پیکیج کی تشہیر پر خرچ کر دی گئیں اگر تشہیری مہم نہ چلائی جاتی تو اس پر خرچ ہونیوالی رقوم سے ہزاروں مزید گھرانوں کو ریلیف دیا جا سکتا تھا۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی قومی خزانے کو ہوا میں اڑنے والے نا اہل حکمرانوں سے ان کی بد اعمالیوں کا حساب لے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں