ایران کے حق میں اور اسرائیل و امریکہ کے خلاف ایک بڑی احتجاجی ریلی

 ایران کے حق میں اور اسرائیل و امریکہ  کے خلاف ایک بڑی احتجاجی ریلی

سندیلیانوالی (سٹی رپورٹر )سندیلیانوالی میں ایران کے حق میں اور اسرائیل و امریکہ کے خلاف ایک بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

ریلی کے شرکاء نے ایرانی پرچم اٹھا رکھے تھے اور ایران کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا۔ریلی شہر کے مختلف راستوں سے گزری جس میں شامل افراد اسرائیل اور امریکہ کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے رہے ۔جبکہ ایران کے ساتھ یکجہتی کا اظہار بھی کیا گیا۔ریلی کے منتظمین اور مقررین کا کہنا تھا کہ وہ عالمی سطح پر ہونے والی ناانصافیوں کے خلاف اپنی آواز بلند کر رہے ہیں اور مظلوم اقوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ شرکاء نے پرامن انداز میں اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے تھانہ اروتی کی پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے ۔ پولیس اہلکاروں کی بھاری نفری ریلی کے راستوں اور اہم مقامات پر تعینات رہی تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں