پولیس نے بھکاری مافیا کے خلاف کریک ڈاون شروع کر دیا
خوشاب(نمائندہ دُنیا)عید الفطر قریب آتے ہی جوہرآباد میں پیشہ ور بھکاریوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر خوشاب پولیس نے بھکاری مافیا کے خلاف کریک ڈاون شروع کر دیا۔
گزشتہ روز پولیس نے ڈی پی او عمارہ شیرازی کے احکامات کی روشنی میں متعدد پیشہ ور مردو خواتین بھکاریوں کو گرفتار کر لیا ، ڈی پی او خوشاب کا کہنا ہے کہ پیشہ ور بھکاری کے نہ صرف زکواۃ و صدقات کے اصل مستحقین کی حق کر رہے ہیں بلکہ ان کے اس طر عنکل سے قومی وقار بھی مجروع ہو رہا ہے ۔ انہوں نے پولیس افسران و ملازمین کو ہدایت کی کہ خوشاب اور جو ہر آبادد کی حدود میں عوام کی اپنی محرومیوں کی فرضی داستانیں سنا کر شہریوں کی جیبیں خالی کرنے والی کوئی پیشہ ور بھکاری نظر نہ آئے ۔