ڈپٹی کمشنر خوشاب کا رمضان سہولت بازار جوہرآباد کا دورہ

ڈپٹی کمشنر خوشاب کا رمضان  سہولت بازار جوہرآباد کا دورہ

خوشاب(نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لآبر نے رمضان سہولت بازار جوہرآباد کا دورہ کیا اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات، اشیائے خوردونوش کی دستیابی اور قیمتوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس دوان انہوں نے مختلف سٹالز کا معائنہ کیا اور آٹا، چینی، سبزیوں، پھلوں اور دیگر ضروری اشیا کی قیمتوں اور معیار کو چیک کیا۔ انہوں نے خریداروں سے بھی گفتگو کی اور سہولت بازار میں فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق رمضان المبارک کے دوران عوام کو معیاری اور سستی اشیائے خوردونوش کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ قیمتوں پر کڑی نظر رکھی جائے اور کسی کو بھی ناجائز منافع خوری کی اجازت نہ دی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں