دائم یوسف قریشی اپنی فیملی کیساتھ عمرہ کی ادائیگی کے بعد واپس پہنچ گئے

 دائم یوسف قریشی اپنی فیملی کیساتھ عمرہ  کی ادائیگی کے بعد واپس پہنچ گئے

کلورکوٹ(نمایندہ دنیا)کلورکوٹ کے معروف بزنس مین محمد یوسف قریشی اور انکے بڑے بیٹے دائم یوسف قریشی اپنی فیملی کیساتھ عمرہ کی ادائیگی کے بعد واپس کلورکوٹ پہنچ گئے ہیں عوام کی بڑی تعداد مبارکباد دینے انکے گھر ہاوسنگ کالونی پہنچ گئی۔

 کلورکوٹ کے معروف بزنس مین قریشی اٹو لنک کے مالک محمد یوسف قریشی ان کے بڑے بیتے دائم یوسف قریشی اپنی دیگر فیملی کے ہمراہ حجاز مقدس سے عمرہ کی ادائیگی کرنے کے بعد واپس کلورکوت پہنچ گئے ہیں عمرہ کی ادائیگی سے واپسی کی اطلاع پر ان کے گھر ہاوسنگ کالونی کلورکوٹ میں مبارکباد دینے والی عوام کا رش بن گیا ان کے قریبی رشتہ داروں سمیت کلورکوٹ کی سیاسی سماجی شخصیات بھی مبارکباد دینے کے لیے قریشی ہاوس پہنچیں اس موقعہ پر محمد یوس فقریشی اور دائم یوسف قریشی اور حسن یوسف قریشی نے مبارکباد دینے کے لیے انے والوں کا شکریہ اد اکیا اور انہیں کھجوریں اب زم زم پیش کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں