جمعہ کوشاہراہوں پر شہریوں کا غیر معمولی رش رہا

جمعہ کوشاہراہوں پر شہریوں کا غیر معمولی رش رہا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) رمضان المبارک کا ممکنہ طور پر آخری جمعہ ہونے کے پیش نظر شاہراؤں پر شہریوں کا غیر معمولی رش رہا اور لوگوں کی بڑی تعداد خریداری میں مصروف رہی ۔

دوسری جانب مرکزی بازاروں کے ساتھ ساتھ شہر کے اطراف کے علاقوں اسلام پورہ، اقبال کالونی ، سیٹلائٹ ٹاؤن،ریلوے روڈ، خیام چوک،نیو سیٹلائٹ ٹاؤن،فیکٹری ایریا،ماڈل پارک سمیت مختلف مقامات پرخریداری کا سلسلہ شام گئے تک جاری رہا۔اس ضمن میں پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے تھے بالخصوص نماز جمعہ کے اجتماعات پر اضافی نفری تعینات کی گئی تھی اور سخت چیکنگ کی جاتی رہی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں