حافظ گل محمد پنجوتھہ کی وفات پر پی ایم اے اور پی ایچ اے کا تعزیتی اجلاس

 حافظ گل محمد پنجوتھہ کی وفات پر پی ایم  اے اور پی ایچ اے کا تعزیتی اجلاس

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ماہر امراض بچگان ڈاکٹر حافظ خضر حیات پنجوتھہ کے والد محترم حافظ گل محمد پنجوتھہ کی وفات پر پی ایم اے سرگودھا اور پی ایچ اے سرگودھا کا تعزیتی اجلاس زیر صدارت ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ منعقد ہوا۔

 جس میں مرحوم کی وفات پر دکھ و غم اظہار کرتے ہوئے مرحوم ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور لواحقین کے لئے صبر و جمیل کی دعا کی گئی۔ اجلاس میں ڈاکٹر غلام حسین فیضی’ ڈاکٹر عرفان فرید’ ڈاکٹر فواد حسین’ ڈاکٹر محمد آصف چوہدری’ ڈاکٹر کیپٹن عمر حیات بچہ’ ڈاکٹر طاہر منیر چوہدری’ ڈاکٹر اقبال بھلوانہ ’ ڈاکٹر خواجہ فرحت اقبال’ ڈاکٹر ظفر حیات میکن’ ڈاکٹر عابد خان’ پروفیسر ڈاکٹر خالد ریحان’ ڈاکٹر مشتاق احمد ملک سمیت دیگر ڈاکٹرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں