تجاوزات کیخلاف آپریشن ،درجن سے زائد دوکانداروں کو بھاری جرمانہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سی او میونسپل کارپوریشن زویا مسعود بلوچ کی ہدایت پر سینئر انفورسمنٹ آفیسر علی عمران نے بھاری عملے اور مشینری کے ہمراہ ہری پورہ روڈ، ملت آباد سروس روڈ، سیٹلائٹ ٹاؤن چوک۔۔۔۔۔
فاضل تاؤن روڈ، اور قینچی موڑ کے مقامات پر تجاوزات کیخلاف بھرپور آپریشن کرتے ہوئے موقع پر درجن سے زائد دوکانداروں کو بھاری جرمانہ کرنے کے ساتھ ساتھ بھاری سامان بھی ضبط کر لیا، اس موقع پر انفورسمنٹ آفیسر نے دوکانداروں پر واضح کیا کہ دی گئی ڈیڈ لائن میں تجاوزات از خود نہ ہٹانے والوں کو جیل بھجوادیا جائے گا۔