عید سے قبل مٹھائی کی دکانوں کی چیکنگ مٹھائیوں کے نمونے لیکر لیبارٹری ارسال
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) حکومت نے عید کے ایام میں غیر معیاری اور مضر صحت مٹھائی کی فروخت کو روکنے کیلئے سرگودھا سمیت صوبہ بھر کی انتظامیہ کو اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
اس ضمن میں فوڈ اتھارٹیز کے افسران کو عید سے قبل مٹھائی کی دکانوں کی چیکنگ کرنے اور مٹھائیوں کے نمونے لیکر لیبارٹری ارسال کرنے کا کہا ہے ممکنہ حادثات سے نمٹنے کیلئے ڈاکٹروں اور سٹاف کی ڈیوٹیاں لگانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔