حکو مت نے 55رو پے فی لیٹر اضافہ کر کے غریب طبقات پر مہنگا ئی بم گر ا د یا ،نائب صدر ٹرانسپورٹ یونین

 حکو مت نے 55رو پے فی لیٹر اضافہ  کر کے غریب طبقات پر مہنگا ئی بم گر ا  د یا ،نائب صدر ٹرانسپورٹ یونین

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) نائب صدر ٹرانسپورٹ یونین سید محمد حسنین شاہ نے حکومت کی طرف سے پیٹرول و ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر سخت احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکو مت نے ا س پر 55رو پے فی لیٹر اضافہ کر کے مڈ ل کلا س اور غریب طبقات پر مہنگا ئی بم گر ا کر لوگوں کو پریشا ن کر د یا ہے۔

 پاکستا ن کے پا س پٹرو ل کا ایک مہینے کا سٹا ک موجو دتھا لیکن اس کے با و جو د قیمت بڑھا نا بلاجو از ہے وفاقی و ز را ء بھی کہتے رہے ہیں کہ ایک مہینے کے لیے پٹرو ل کا سٹا ک موجو د ہے ا گر سٹاک تھا تو 55رو پے فی لیٹر ریٹ کیوں بڑھا یا گیا پا کستا ن میں حکو مت نے 55رو پے فی لیٹر ریٹ بڑھا کر دنیا بھر میں مہنگا تیل بیچنے کا کر یڈٹ حاصل کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں