سرچ آپریشن ،8ہوٹلوں، 60سے زائد گھروں کی تلاشی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈی پی او کی ہدایت پر موجودہ ملکی صورتحال اور سکیورٹی خدشات کے پیش نظر تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن ،کینٹ، اور سٹی کے مختلف علاقوں میں پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی جانب سے گزشتہ روز سرچ آپریشن کئے گئے ۔
اس دوران 8ہوٹلوں،60سے زائد گھروں کی تلاشی لی گئی جبکہ130سے زائد افراد کے کوائف کی تصدیق کی گئی،سر چ آپریشن میں پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ ساتھ سیکیورٹی برانچ، ایلیٹ فورس، سپیشل برانچ ،سول ڈیفنس اورحساس اداروں نے حصہ لیا۔