چیک پوسٹ ریموٹ سرچ پارک چشمہ کی کاروائی، ملزم گرفتار
چیک پوسٹ ریموٹ سرچ پارک چشمہ کی کاروائی، ملزم گرفتار209 پیکٹ مضر صحت گٹکا برآمد، مقدمہ درج ،ملزم کسٹم حکام کے حوالے
کندیاں(نمائندہ دنیا)چیک پوسٹ ریموٹ سرچ پارک چشمہ کی کاروائی، ملزم گرفتار، 209 پیکٹ مضر صحت گٹکا برآمد، مقدمہ درج۔ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر مضر صحت اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے انچارج چیک پوسٹ ریموٹ سرچ پارک چشمہ سب انسپکٹر عنایت اللہ خان اور انکی ٹیم نے دوران چیکنگ سلطان محمد ولد حاجی بات سکنہ جنوبی وزیرستان سے 209 پیکٹ مضر صحت گٹکا برآمد کیا۔ملزم کو گرفتار کرکے کسٹم حکام کے حوالے کیا گیا۔