پولیس کی آنکھوں میں مرچیں ڈال کر فرا ر ہونیوالا ملز م ہلاک
پولیس کی آنکھوں میں مرچیں ڈال کر فرا ر ہونیوالا ملز م ہلاک 3ساتھی زخمی حالت میں گرفتار ، پولیس ملزم کو پیشی کے بعد واپس لے جا رہی تھی
خوشاب(نمائندہ دنیا )عدالت میں پیشی کے بعد واپسی پر پولیس کی آنکھوں میں مرچیں ڈال کر فرا ر ہونیوالا ملز م محمد عمران پولیس مقابلے میں ہلاک اور اسکے 3ساتھیوں شاہد فرحان، محمد ریاض اور وقار یونس کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ،خوشاب پولیس قتل اور ڈکیتی کے مقدمات میں ملوث چاروں خطرناک ملزمان کو سیشن کورٹ میں پیشی کے بعد واپس لے کر جارہی تھی کہ راستہ میں کار سوار ملزمان کے ساتھیوں نے فائر نگ کر پولیس وین ٹائر پنکچر کر دیا اور پولیس کی آنکھوں میں مرچیں ڈال کر چاروں ملزمان محمد عمران ولد ولد محمد اقبال کھوکھر ساکن کوٹ خدا بخش محمد شاہد فرحان ولد غلام حسن پٹھان، محمد ریاض ولد محمد رمضان بلوچ سکنائے چک عمر لالو والا اوروقار یونس ولد فیروز کلواڑ ساکن ٹھٹی نیکہ کو چھڑا لے گئے ۔ اطلاع ملتے پی خوشاب پولیس کی بھاری جمیعت نے ان کا تعاقب کیا اور پرانی ظفر ٹیکسٹائل ملز کے قریب ملزمان اور پولیس کے مابین کراس فائرنگ کے دورا ن ایک ملزم عمران اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کی زد میں کر ہلاک ہو گیا ، د یگر تین ملزمان اپنے ساتھی کو خو ن میں لت پٹ چھرا کر فرا ہو گئے ۔جنہیں صدر پویس جوہر آباد نے تعاقب پر کے سیکیسر روڈ پر پلی تالابانوالی کے قریب پولیس مقابلہ کے بعد زخمی حالت میں گرفتا کیا ۔ ہلاک ہونیوالے ملزم عمران کی لاش اور تینوں زخمی ملزمان محمد ریاض شاہد فرحان اور وقار یونس کو ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد ا منتقل کر دیا گیا ہے ۔