رمضان میں وسیع پیمانے پر مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم

رمضان میں وسیع پیمانے پر مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم

رمضان میں وسیع پیمانے پر مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم 12ہزار خاندانوں میں چھ ہزار روپے مالیت کا راشن فی مستحق خاندان میں تقسیم کیا گیا

داؤدخیل (نماندہ دنیا ) انجمن سماجی بہبود نے دی ورلڈ فیڈریشن کے تعاون سے ماہ رمضان میں وسیع پیمانے پر مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کیا جس پر اہم شخصیات نے زبردست الفاظ میں علامہ سید افتخار حسین نقوی کو خراج تحسین پیش کیا تفصیلات کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال بھی انجمن سماجی بہبود پکی شاہ مردان نے دی ورلڈ فیڈریشن کے تعاون سے ماہ رمضان میں 12ہزار خاندانوں میں چھ ہزار روپے مالیت کا راشن فی مستحق خاندان میں تقسیم کیا گیاجس کا مقصد معاشرے کے غریب، نادار اور سفید پوش افراد کو ریلیف فراہم کرنا اور انہیں رمضان کی خوشیوں میں برابر کا شریک بنانا تھا علاقہ کی معروف سماجی شخصیات امن کمیٹی کالاباغ کے ممبران سید مرید عباس شاہ ،محمد رضی شیخ ، چوہدری مطیع اللہ آرائیں, عالمگیر خان ،محمد سبحان و دیگر نے زبردست الفاظ میں علامہ سید افتخار حسین نقوی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ممبر اسلامی نظریاتی کونسل علامہ سید افتخار حسین نقوی جو کہ خدمت انسانیت کا دوسرا نام ہیں۔ جنہوں نے ساری زندگی نادار، مستحق اور غریب عوام کی خدمت کی ہے اور بلا تفریق مذہب و مسلک انہوں نے اپنی زندگی خدمت انسانیت کے لئے وقف کر رکھی ہے ۔۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں