سی سی ڈی کے مبینہ مقابلوں میں 1 ملزم ہلاک ،زخمی حالت میں گرفتار

سی سی ڈی کے مبینہ مقابلوں میں 1 ملزم ہلاک ،زخمی حالت میں گرفتار

سی سی ڈی کے مبینہ مقابلوں میں 1 ملزم ہلاک ،زخمی حالت میں گرفتار ناجائز اسلحہ منشیات قبضہ سے چوری شدہ موٹر سائیکل اور ناجائز اسلحہ برآمد

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) کوٹمومن کے علاقہ معظم آباد اور بھلوال کے علاقے 22شمالی میں سی سی ڈی کے مبینہ مقابلوں میں 1ملزم ہلاک۔2ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیاسی سی ڈی حکام کے مطابق ہلاک ملزم کی شناخت امیر حمزہ سکنہ محمدی کالونی کے نام سے ہوئی۔زخمی گرفتار ملزمان میں مظہر اقبال سکنہ 13شمالی اور شاہد حسین سکنہ 10شمالی شامل ہیں زخمی ملزمان کے قبضہ میں ناجائز اسلحہ منشیات اورمرنیوالے ملزم کے قبضہ سے چوری شدہ موٹر سائیکل اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا، ملزمان مختلف تھانوں کی پولیس کو مطلوب تھے ،ڈیڈ باڈی اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں