نا بینا افراد میں راشن اور سوٹ تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد
سرگودھا(سٹاف رپورٹڑ ) ڈس ایبل ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام پروفیسر ہارون الرشید تبسم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس اور نا بینا افراد میں راشن اور سوٹ تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں ملک محمد اشرف برہان مرید سلطان ٹوانہ محمد اعظم فاروقی محمد عدنان شاہ محمد عمران شاہ قاری محمد اشرف احمد نواز حنیف خان سمیت دیگر نے شرکت کی ،اور نابینا بچوں میں راشن اور سوٹ تقسیم کیے ، اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ ہارون الرشید تبسم سرگودھا کی پہچان تھے انہوں نے پاکستان کے ہر صوبے میں سرگودھا کو اجاگر کیا اور انہی کی کوششوں سے سرگودھا کے سنگ بنیاد رکھنے کی تاریخ کو منایا جانے لگا تعلیمی میدان ہو یا سول ڈیفنس غرض کوئی بھی میدان ہو پروفیسر ہارون الرشید تبسم نے ہر جگہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے ، اس موقع پر کیئر ڈس ایبل ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے آنے والے معزز مہمانان گرامی کے اعزاز میں افطار ڈنر بھی دیا گیا اور پروفیسر ہارون الرشید تبسم سمیت جو بھی دنیا سے اہل ایمان رخصت ہوئے ہیں ان کی مغفرت کے لیے خصوصی دعا کی گئی اس تقریب میں سرگودھا اور گرد و نواح سے نابینا افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔