دو رکنی گینگ گرفتار، لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد
بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا)تھانہ کڑانہ پولیس کی کارروائی، دو رکنی گینگ گرفتار، لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مہم کے دوران تھانہ کڑانہ نے چوری اور نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گینگ کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر لیا ہے ۔گرفتار ملزمان سمیع اللہ اور حارث چوری اور نقب زنی کی 8 سے زائد وارداتوں میں ملوث تھے برآمدہ مال مسروقہ بعد از قانونی کارروائی اصل مالکان کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔