چیک پوسٹ ریموٹ سرچ پارک چشمہ کی کاروائی، 65پیکٹ نان کسٹم سگریٹ برآمد
کندیاں (نمائندہ دنیا)پنجاب پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ اور مذہبی ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کیلئے سکیورٹی کے مؤثر اقدامات کر رہی ہے چیک پوسٹ ریموٹ سرچ پارک چشمہ کی کاروائی، 65 پیکٹ نان کسٹم سگریٹ برآمد۔
ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر بین الصوبائی بارڈر چیک پوسٹوں پر 24 گھنٹے سخت چیکنگ کا سلسلہ جاری انچارج چیک پوسٹ ریموٹ سرچ پارک چشمہ سب انسپکٹر عنایت اللہ خان اور انکی ٹیم نے دوران چیکنگ رحمت اللہ ولد آمے خان سکنہ ڈاکخانہ اعظم ورسک بچہ دانہ تحصیل برمیل ضلع ساؤتھ وزیرستان سے نان کسٹم پیڈ 65 پیکٹ سگریٹ برآمد کیے ملزم کو حراست میں لیکر مزید قانونی کاروائی کیلئے کسٹم حکام کے حوالے کیا گیا ہے۔