چوروں نے محنت کش کے ڈیرہ سے 2قیمتی بکرے چوری کرلئے
مڈھ رانجھا(نمائندہ دُنیا)نامعلوم چوروں نے محنت کش کے ڈیرہ سے 2قیمتی بکرے چوری کرلیئے ۔
نواحی موضع نصیر پورکلاں میں محنت کش عصمت اﷲ نے اپنے ڈیرہ پر شاخ بکرے پال رکھے تھے کہ رات کو نامعلوم چوروں نے اُسکے ڈیرہ سے 2بکرے مالیتی تقریباً2لاکھ روپے چوری کرلیئے ۔عصمت اﷲ کی رپورٹ پر پولیس تھانہ مڈھ رانجھا نے کاروائی کا آغاز کردیا۔