آخری عشرہ میں چکن سمیت اشیاء خوردونوش کی قیمتیں کنٹرول نہ ہو سکیں

آخری عشرہ میں چکن سمیت اشیاء  خوردونوش کی قیمتیں کنٹرول نہ ہو سکیں

مڈھ رانجھا(نمائندہ دُنیا)رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں چکن سمیت اشیاء خوردونوش کی قیمتیں کنٹرول نہ ہو سکیں۔مڈھ رانجھا میں گزشتہ روز چکن فی کلو600روپے میں فروخت ہوتا رہا۔

رمضان المبار ک کے آخری عشرہ میں بھی اشیاء ضروریہ کی قیمتیں کنٹرول نہ ہونے سے شہری مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہیں۔گذشتہ روز تحصیل کوٹ مومن مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے پرچون نرخنامہ گوشت کے مطابق چکن کی فی کلوگرام قیمت 511روپے مقرر تھی جبکہ اُسکے برعکس مڈھ رانجھا میں چکن فروش فی کلو گرام چکن600روپے میں فروخت کرتے رہے ۔قیمتیں کنٹرول نہ ہونے سے عام خریدارشدید پریشانی میں مبتلا ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں