کسی بھی ایمر جنسی کی صورت میں ادارے فوری ریسپانس دیں ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل
خوشاب(نمائندہ دنیا )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل خوشاب غزالہ کنول کی زیر صدارت عیدالفطرپلان اور تیاریوں کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں اجلاس میں عیدالفطر کے موقع پر تیاریوں اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل خوشاب غزالہ کنول کو ڈسٹرکٹ انچارج،ڈسٹرکٹ انچارجریسکیو 1122، سوئی گیس ،واسا ،پنجاب پولیس ،ٹریفک پولیس ویگر محکموں کے افسران نے عیدالفطر کے موقع پر ٹریفک پلان کے حوالے بریف کیا جس پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خوشاب غزالہ کنول نے پولیس افسران ،سوئی گیس ،این ٹی سی،واسا،ستھرا پنجاب، ریسکیو ،ہیلتھ سمیت تمام محکموں محکموں کے افسران کو اپنی اپنی ڈیوٹیاں احسن طریقے سے سر انجام دینے کے احکامات صادر کیے ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل خوشاب غزالہ نے اسپشل برانچ اور سکیورٹی برانچ کے افسران کو کہا کہ ملکی موجودہ صورتحال پر کڑی نظر رکھی جائے کسی مشکوک سر گرمی یا انتشار پھیلانے والے عناصر کے خلاف فوری کاررائی کی جائے ۔کسی بھی ایمر جنسی کی صورت میں ادارے فوری ریسپانس دیں کنٹرول روم اور تمام ہیلپ لائن24 گھنٹے سروسز کی فراہمی یقینی بنائیں تمام افسران جلوس کے روٹس کی سکیورٹی دیگر انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے وزٹ کرکے عملی اقدامات کریں۔