مہنگائی کی دن رات بڑھتی شرح کاروبار زندگی کا گلا گھونٹ رہی ،حاجی محمد احسن کلیار

مہنگائی کی دن رات بڑھتی  شرح کاروبار زندگی کا گلا  گھونٹ رہی ،حاجی محمد احسن کلیار

کندیاں (نمائندہ دنیا)ماہ رمضان میں حالیہ پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کے بعد اشیآئے ضروریہ گوشت،سبزیاں،پھل گھی،کوکنگ آئیل ،چینی اور دالوں کی قیمتوں میں ہونے والے اضافہ نے عوام کے اوسان خطا کردئیے ہیں۔

اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا تعین مزدور اور ملازم طبقہ کی ماہانہ آمدن کو مد نظر رکھ کیا جائے ان خیالات کا اظہار سماجی رہنما حاجی محمد احسن کلیار نے میڈیا کے ساتھ گفتگو میں کیاکہ روزمرہ اشیاء کی قیمتوں ہونے والے 30 سے 40فیصد ہونے والے حالیہ اضافہ نے عوام کے اوسان خطاء کردئیے ہیں ملک اس وقت تاریخ کے نازک دور سے گزر رہا ہے مہنگائی کی دن رات بڑھتی شرح کاروبار زندگی کا گلا گھونٹ رہی ہے قوم دن بدن مایوسی کے بدترین حالات کی طرف جارہی ہے ملک بھر میں خودکشی کی شرح خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے۔

 آٹا،چینی ،گھی،دالیں،سبزیاں عوام کی دسترس سے باہر ہو چکی ہیں کھانے پینے کی اشیاء پر ٹیکسوں کی بھرمار ملک کو خوفناک حالات کی طرف لیکر جارہی ہے حکومت کو چاہئے کہ رمضان کے مقدس مہینے میں اشیائے خوردنوش کی چیزوں کو اعتدال پر لانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر عملی اقدامات اٹھائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں