ڈاکوؤں نے محنت کش سے رکشہ نقدی و دیگر قیمتی اشیاء چھین لیں

ڈاکوؤں نے محنت کش سے رکشہ  نقدی و دیگر قیمتی اشیاء چھین لیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) مسافروں کے بھیس میں ڈاکوؤں نے محنت کش کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اس سے رکشہ، نقدی و دیگر قیمتی اشیاء چھین لیں۔

 بتایا جاتا ہے کہ کوٹ کمبوہ کے رہائشی محمد یونس کو لاری اڈا پر تین نامعلوم مسافروں نے رکشہ بک کروا تے ہوئے کہا کہ 99جنوبی میں فوتیگی ہو گئی ہے ہمیں لے چلو، ملزمان نے راستہ میں اسلحہ نکال لیا ، یونس کو رسیوں سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے رکشہ ، نقدی و دیگر سامان لوٹ کر لے گئے ، اطلاع ملنے پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں