شہر اور گردونواح میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش ، موسم خوشگوار

شہر اور گردونواح میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش ، موسم خوشگوار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) شہر اور گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش سے علاقہ میں موسم خوشگوار اور روزہ داروں کے چہرے کھل اٹھے ۔

شہر اور گردونواح میں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب کہیں تیز اور ہلکی بارش کے ساتھ ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہو گیا ،اور جاتی ہوئی سرد ی کو بریک لگ گئی ، سرکاری تعطیل کی وجہ سے لوگوں کی اکثریت گھروں میں بیٹھ کر موسم کو انجوائے کرتے ہوئے روزہ کا اہتمام کرتی رہی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں