عید کے موقع پر اگر کسی نے ھوائی فائرنگ کی تو کارروائی ہو گی ، پولیس

عید کے موقع پر اگر کسی نے ھوائی  فائرنگ کی تو کارروائی ہو گی ، پولیس

داؤدخیل(نماندہ دنیا )ایس ایچ او تھانہ داؤدخیل محمد مقبول خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ھوئے کہا ھے کہ تھانہ داؤدخیل کی حدود میں عیدالفطر کے موقع پر اگر کسی نے ھوائی فائرنگ کی،،جوا کھیلنے ، یا منشیات فروشی میں ملوث ھوا،تو اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

قانون کو ھاتھ میں لینے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔اور عوام الناس سے اپیل ھے کہ ایسے جرم کا ارتکاب کرنے والوں کی اطلاع پولیس ھیلپ لائن 15 پر دیں یا ایس ایچ او کے پرسنل نمبر 3036371769 پر رابطہ کریں۔اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں