مڈھ رانجھا اور گردونواح میں ہوائیں چلنے سے موسم ٹھنڈ ا ہوگیا
مڈھ رانجھا(نمائندہ دُنیا) مڈھ رانجھا اور گردونواح میں دن بھر آسمان پر بادل چھائے رہے سرد ہوائیں چلنے سے موسم ٹھنڈ ا ہوگیا۔
مڈھ رانجھا او ر گردونواح میں 2روز قبل بارش اور ژالہ باری ہوئی تھی جسکے بعد سرد ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری تھاکہ بدھ کے روز بھی آسمان پر بادل چھائے رہے ۔اور دن بھر ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم انتہائی خوشگوار ہوگیا اور جاتی سردی دوبارہ لوٹ آئی ۔