ماں نو مولود بچے کو بر لب سڑک پھینک کر روپوش
خوشاب(نمائندہ دنیا )جوہر آباد کے علاقہ یونیورسٹی روڈ پر بن بیاہی ماں ناجائز بچے کو جنم دینے کے بعد نو مولود بچے کو بر لب سڑک پھینک کر روپوش ہو گئی۔
نومولود بچے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے کمبل میں لپٹے ہوئے بچے کو اپنی تحویل میں لے کر ملزمہ کی تلاش شروع کر دی ہے۔