منشیات فروش گرفتار،چرس برآمد

منشیات فروش گرفتار،چرس برآمد

بھلوال(نمائندہ دنیا) پولیس کی کارروائی،منشیات فروش گرفتار،چرس برآمدڈی پی او سرگودھا کی منشیات کیخلاف جاری زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت تھانہ بھلوال صدر پولیس کی کامیاب کاروائی، ایس ایچ او تھانہ بھلوال صدر ضیاء الرحمن نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث بدنام زمانہ منشیات فروش شمس کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزم کے قبضے سے 1 کلو 800 گرام چرس برآمد کر کے منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ، اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا نے ایس ایچ او بھلوال صدر اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ڈی پی او سرگودھا نے واضح کیا کہ ضلع بھر میں منشیات فروشوں، اشتہاری مجرمان اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔ اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے یا نوجوان نسل کے مستقبل سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں