پندرہ سالہ لڑکی کے ساتھ زبردستی زیادتی کی کوشش ، مقدمہ درج

پندرہ سالہ لڑکی کے ساتھ زبردستی  زیادتی کی کوشش ، مقدمہ درج

شاہ پور صدر (نامہ نگار ) پولیس تھانہ شاہ پورصدر نے قریبی قصبہ عاقل شاہ میں محمد منظور کی رپورٹ پر اس کی پندرہ سالہ لڑکی کے ساتھ زبردستی زیادتی کی کوشش کرنے اور اس پر تشدد کرنے کے جرم میں ایک اوباش نوجوان وقاص عرف ببلی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

 محمد منظور نے رپورٹ درج کرائی کہ اس کی لڑکی گھر سے باہر لگے نلکے پر برتن دھو رہی تھی ، صبح ساڑھے دس بجے ملزم وہاں آ گیا اور اس کی بیٹی کو زبردستی کمرے میں لے گیا۔ اور اس کے زیادتی کی کوشش کرنے لگا ، عزت بچانے کی کوشش میں لڑکی نے مزاحمت کی تو ملزم نے اسے لاتوں اور مکوں سے مارا پیٹا ، شور سن کر محمد ظفرخان وہاں پہنچ گیا جسے دیکھ کر ملزم فرار ہو گیا ۔ پولیس تھانہ شاہپور صدر نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں