غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے پانچ ملزمان گرفتار
کالاباغ(نمائندہ دنیا ) کالاباغ میں امن و امان کے قیام اور جرائم کے مکمل خاتمے کے لئے کالاباغ پولیس کی کامیاب اور مؤثر کارروائیاں جاری کالاباغ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کرتے ہوئے منشیات فروشوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ایس ایچ او تھانہ کالاباغ عصمت اللہ خان نیازی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ اہم کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی, پرچی جوا اور غیر قانونی اسلحہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا۔ جن کے قبضے سے چھ کلو چرس 1 عدد کلاشنکوف، ایک عد پسٹل 30 بور بمعہ کارتوس برآمد اور پرچی جوا کے ملزم کو گرفتار کر لیا تمام گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت تھانہ کالاباغ میں مقدمات درج کر لئے گئے ہیں جبکہ مزید تفتیش جاری ہے ۔