بچوں کی لڑائی کے تنازعہ پردس سے زائد افراد نے حملہ کر کے 5 کو زخمی کر دیا

 بچوں کی لڑائی کے تنازعہ  پردس سے زائد افراد نے  حملہ کر کے 5 کو زخمی کر دیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) لڑائی جھگڑے کے مختلف واقعات کے دوران اولڈ سول لائن میں بچوں کی لڑائی کے تنازعہ پر فہیم وغیرہ دس سے زائد افراد نے حملہ کر کے علی رضا، احسن رضا،عاطف،سحر بی بی ام نفیس کو مضروب کردیا۔

 جبکہ موضع ڈھل میں سبقہ رنجش پر عبداﷲ وغیرہ نے پروین بی بی ،لکسیاں میں دیوار پھلانگنے سے منع کرنے پر امان اﷲ وغیرہ نے علی محمد اور اسکی بیوی اقبال بی بی ،بچہ کلاں میں گھر کے باہر کوڑا کرکٹ پھینکنے سے منع کرنے پر شاہد وغیرہ نے سائقہ بی بی اور اسکی بیٹی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں