واسا کی واٹر ریٹ فیس وصولی سست روئی کا شکار
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) واسا کی واٹر ریٹ فیس وصولی سست روئی کا شکار ہونے پر حکومت نے واسا کے پینے کے پانی فیس کی ریکوری کیلئے میونسپل کارپوریشن سرگودھا کو تعاون کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
جس پر بلدیہ نے اپنے ملازمین کو عارضی طور پرواسا ریکوری کے لئے بھیج دیا ۔یہ ملازمین قبل ازیں بلدیہ سرگودھا میں پینے کے پانی اور سیوریج ٹیکس کی وصولی پر مامور تھے۔