اونچی آواز میں گانے چلاتے پر مقدمہ درج
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) شادی ایکٹ کی خلاف ورزی پر دولہا کے دوست قانون کی زد میں آ گئے۔
پولیس کے مطابق چک 10ایم ایل میں علی زیب کی شادی کی تقریب میں اس کے دوست محمد سرور ، اشرف وغیرہ ساؤنڈ سسٹم لگا کر اونچی آواز میں گانے چلاتے ہوئے ہلہ گلہ کر رہے تھے ، پولیس نے ریڈ کیا تو ملزمان بھاگ نکلے تاہم ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی گئی ۔