ٹھیکیداروں کا مالک زمین کی طرف سے امانت رکھوائے گئے 35لاکھ دینے سے انکار
شاہ پور صدر(نامہ نگار ) تھانہ جھاوریاں کے قصبہ ڈھکواںمیں نوشہرہ ورکاں ضلع گوجرانوالہ کے دو ٹھیکیداروں نے مالک زمین محمد آصف کی طرف سے بطور امانت رکھوائے گئے 35لاکھ روپے ہضم کر لئے اور واپس کرنے سے انکار کر دیا۔
محمد آصف نے بتایا کہ لیاقت علی ، غلام غوث سکنائے نوشہرہ ورکاں نے اس کا رقبہ ٹھیکہ پر لے رکھا ہے ، تین ماہ قبل وہ ان پر کے ڈیرہ پر گیا ہوا تھا جہاں اسے درختوں کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم 35 لاکھ روپے وصول ہوئی جو اس نے ٹھیکیداروں کے پاس امانتاً رکھ دی ، اگلے روز رقم کا تقاضا کیا تو الزام علیہان رقم لینے سے مُکر گئے پولیس تھانہ جھاوریاں نے الزام علیہان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔