ڈاکوؤں نے نوجوان سے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل چھین لیا

ڈاکوؤں نے نوجوان سے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل چھین لیا

بھاگٹانوالہ میں گھر سے آٹھ لاکھ روپے نقدی و سات تولے زیورات لے گئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈکیتی وچوری کی مختلف وارداتوں کے دوران موچیوال کے قریب دو نامعلوم ڈاکوؤں نے عامر لیاقت سے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل چھین لیا،جبکہ بھاگٹانوالہ کے غلام مرتضیٰ کے گھر سے آٹھ لاکھ روپے نقدی و سات تولے زیورات،چٹھہ کالونی کے نسیم ریا ض کے گھر سے سات تولے زیورات اور چار لاکھ روپے نقدی ،نیو سیٹلائٹ ٹاؤن کے عمران علی کے گھر سے قیمتی متفرق سامان،بھلوا ل کی رہائشی بتول اختر کا پرس جس میں قیمتی موبائل، زیورات نقدی و دیگر اشیاء تھیں دوران خریداری چوری ہو گیا ،پی ایچ اے پارک میں سیر کیلئے آئے عدیل شہزاد کو نامعلو م جیب ترا ش نے قیمتی موبائل سے محروم کر دیا،یونیورسٹی روڈ ماڈل بازار کے باہر سے غلام عباس کا رکشہ ،لک موڑ سے اختر محمود،ڈھڈی کالونی سے شان منورکی موٹرسائیکلیں نامعلوم چور اڑا لے گئے ،پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں