بغیر نقشہ غیر قانونی طور پر تعمیرات قائم کرنے پر املاک سیل
مالکان کے خلاف مقدمہ درج ،قبل ازیں نوٹسز بھی جاری کئے گئے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) انتظامیہ نے بغیر نقشہ غیر قانونی طور پر تعمیرات قائم کرنے پر املاک کو سیل کرتے ہوئے مالکان کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا ، بتایا جاتا ہے کہ سلطان ٹاؤن میں خانزادہ یاسر ،عمران شفیع ، ثناء اﷲ ،زوہیب،محمد اکرم نے دوکانیں اور مکانات قوائد و ضوابط پورا کئے بغیر تعمیر کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا تھا جس پر انہیں قبل ازیں نوٹسز بھی جاری کئے گئے تاہم عملدرآمد نہیں ہواجس پر گزشتہ رو ز کاروائی کے ودوران تین دوکانوں اور تین مکانات سیل کر کے مذکورہ افراد کے خلاف مقدمہ درج کروا دای گیا۔