ڈی پی او میانوالی کی کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری
میانوالی (نامہ نگار )ڈی پی او میانوالی عوامی مسائل کے حل کیلئے فیلڈ میں متحرک کردار، کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری۔
وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کے ویژن انصاف آپ کی دہلیز کے مطابق آئی جی پنجاب عبد الکریم اور آر پی او سرگودھا ریجن محمد شہزاد آصف خان کی ہدایات پر ڈی پی او وقار عظیم کھرل نے تھانہ صدر میں کھلی کچہری کا انعقاد کرکے شہریوں کے مسائل براہ راست سنے ۔اور آنے والے شہریوں کو فوری ریلیف کی فراہمی کیلئے موقع پر احکامات جاری کیے ۔