سود خوری کی درخواستوں پر عمل درآمد شروع ،سود کا 10 لاکھ معاف کرا دیا

سود خوری کی درخواستوں پر عمل درآمد  شروع ،سود کا 10 لاکھ معاف کرا دیا

میانوالی (نامہ نگار)ڈی پی او میانوالی کا سود خوروں کے خلاف بڑا ایکشن ضلع بھر میں سود خوری کی درخواستوں پر عمل درآمد شروع کر کے عوام کو ریلیف دلوانا شروع کر دیا ۔

ایک درخواست پر فیصلہ دیتے ہوئے محمد علی آف وسطی شاہ نے ملزمان سے ایک عدد کار کا 50 لاکھ میں سودا کیا تھا مگر ان لوگوں نے کچھ عرصہ بعد دس لاکھ روپے سود کی مد میں لینے کا اعلان کرتے ہوئے دینے کی تکرار شروع کر دی ۔

تنگ آ کر محمد علی حسن شاہ نے ڈی پی او میانوالی کو درخواست دے دی جس پر انہوں نے فریقین کی بات سنی اور اوپر کے دس لاکھ روپے سود کی مد میں ختم کروا دیئے محمد علی حسن شاہ کو اصل ڈاکومنٹس اور دیئے گئے چیک بھی واپس کروا دیئے 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں